حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا عُرَابِيُّ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السِّبَائِيِّ، حَدَّثَنِي بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ يَوْمًا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ» فَقُلْتُ: أَمَّا أَنَا فَسَأَمْنَعُ أَهْلِي، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُسَرِّحْ أَهْلَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ: " لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، تَسْمَعُنِي أَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ لَا يُمْنَعْنَ، وَتَقُولُ: هَذَا , ثُمَّ بَكَى، وَقَامَ مُغْضَبًا "
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے بلال بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میرے والد نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کو مسجدوں میں (آنے) سے، جو ان کا حق ہے، نہ روکو۔“ تو میں نے کہا: میں تو اپنے گھر والوں کو روکوں گا، جو چاہے اپنے گھر والوں کو (مسجد کے لیے) چھوڑ دے۔ اس پر انہوں نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے! تو مجھے یہ کہتے سنتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ انہیں نہ روکا جائے، اور تو یہ کہہ رہا ہے؟“ پھر وہ رو پڑے اور ناراض ہو کر اٹھ گئے۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ بِلَالِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِذَا اسْتَأْذَنَّكُمْ» فَقَالَ بِلَالٌ: وَاللهِ لَنَمْنَعُهُنَّ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " يَا عَدُوَّ اللهِ أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ لَنَمْنَعُهُنُّ "
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کو مسجدوں میں، جو ان کا حق ہے، آنے سے نہ روکو جب وہ تم سے اجازت مانگیں۔“ اس پر بلال نے کہا: اللہ کی قسم! ہم تو انہیں ضرور روکیں گے۔ تو عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن! میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا، اور تم کہتے ہو کہ ہم انہیں ضرور روکیں گے؟“