المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بلال بن عبد الله، عن أبيه باب: بلال بن عبداللہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13194
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا عُرَابِيُّ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السِّبَائِيِّ، حَدَّثَنِي بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ يَوْمًا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ» فَقُلْتُ: أَمَّا أَنَا فَسَأَمْنَعُ أَهْلِي، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُسَرِّحْ أَهْلَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ: " لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، تَسْمَعُنِي أَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ لَا يُمْنَعْنَ، وَتَقُولُ: هَذَا , ثُمَّ بَكَى، وَقَامَ مُغْضَبًا "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے بلال بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میرے والد نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کو مسجدوں میں (آنے) سے، جو ان کا حق ہے، نہ روکو۔“ تو میں نے کہا: میں تو اپنے گھر والوں کو روکوں گا، جو چاہے اپنے گھر والوں کو (مسجد کے لیے) چھوڑ دے۔ اس پر انہوں نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے! تو مجھے یہ کہتے سنتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ انہیں نہ روکا جائے، اور تو یہ کہہ رہا ہے؟“ پھر وہ رو پڑے اور ناراض ہو کر اٹھ گئے۔