کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبدالرحمن بیلمانی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ بْنِ الْمِصْرِيِّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْكِحُوا الْأَيَامَى ثَلَاثًا عَلَى مَا تَرَاضَى بِهِ الْأَهْلُونَ، وَلَوْ قَبْضَةً مِنْ آرَاكٍ»
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیواؤں کا نکاح تین بار پیغام بھیج کر کرو، جس پر گھر والے راضی ہو جائیں، خواہ وہ مہر اراک کے درخت کی ایک مٹھی ہی کیوں نہ ہو۔“
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: {سُبْحَانَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّماوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ} الْآيَةَ كُلَّهَا أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ لَيْلَتَهُ "
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ کہے: ’پاک ہے اللہ جب تم شام کرتے ہو اور جب تم صبح کرتے ہو، اور اسی کے لیے تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں، اور سہ پہر کو اور جب تم دوپہر کرتے ہو‘ - پوری آیت - تو وہ اس دن کی وہ چیز پا لے گا جو اس سے فوت ہو گئی تھی، اور جو شخص یہ شام کے وقت کہے تو وہ اس رات کی وہ چیز پا لے گا جو اس سے فوت ہو گئی تھی۔“