حدیث نمبر: 12935
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: {سُبْحَانَ اللهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّماوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ} الْآيَةَ كُلَّهَا أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ لَيْلَتَهُ "
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ کہے: ’پاک ہے اللہ جب تم شام کرتے ہو اور جب تم صبح کرتے ہو، اور اسی کے لیے تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں، اور سہ پہر کو اور جب تم دوپہر کرتے ہو‘ - پوری آیت - تو وہ اس دن کی وہ چیز پا لے گا جو اس سے فوت ہو گئی تھی، اور جو شخص یہ شام کے وقت کہے تو وہ اس رات کی وہ چیز پا لے گا جو اس سے فوت ہو گئی تھی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12935
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 239، حدیث 12991