کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: حبیب بن عبید رحبی کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ الرَّحَبِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «لَا يَسْتَمْتِعُ بِالْحَرِيرِ مَنْ يَرْجُو أَيَّامَ اللهِ»
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے دنوں (آخرت کی جزا) کی امید رکھتا ہے وہ ریشم سے فائدہ نہ اٹھائے۔“
حَدَّثَنَا وائِلَةُ بْنُ الْحَسَنِ الْعرقي، ثنا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ، قَالَ: «لَا يَسْتَمْتِعُ بِالْحَرِيرِ مَنْ كَانَ يَرْجُو أَيَّامَ اللهِ»
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے دنوں کی امید رکھتا ہو وہ ریشم سے فائدہ نہ اٹھائے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ، ثنا جَمِيعُ بْنُ ثَوْبٍ الرَّحَبِيُّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «سَيَكُونُ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَأْكُلُونَ أَلْوَانَ الطَّعَامِ، وَيَشْرَبُونَ أَلْوَانَ الشَّرَابِ، وَيُلْبِسُونَ أَلْوَانَ اللِّبَاسِ، وَيَتَشَدَّقُونَ فِي الْكَلَامِ، فَأُولَئِكَ شِرَارُ أُمَّتِي»
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب میری امت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو طرح طرح کے کھانے کھائیں گے، طرح طرح کے مشروبات پئیں گے، طرح طرح کے لباس پہنیں گے، اور باتوں میں تصنع اور بناوٹ سے کام لیں گے، یہی لوگ میری امت کے بدترین لوگ ہیں۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْأَوْصَابِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ: «سَيَكُونُ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَأْكُلُونَ أَلْوَانَ الطَّعَامِ، وَيَشْرَبُونَ أَلْوَانَ الشَّرَابِ، وَيُلْبِسُونَ أَلْوَانَ اللِّبَاسِ، وَيَتَشَدَّقَونَ فِي الْكَلَامِ أُولَئِكَ شِرَارُ أُمَّتِي»
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب میری امت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو طرح طرح کے کھانے کھائیں گے، طرح طرح کے مشروبات پئیں گے، طرح طرح کے لباس پہنیں گے، اور باتوں میں تصنع اور بناوٹ سے کام لیں گے، یہی میری امت کے بدترین لوگ ہیں۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا عَمْرُو بْنُ السَّرْحِ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، وحَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمْ مَا أَقُولُ عِنْدَ فَرَاغِي مِنَ الطَّعَامِ، فَقَالَ قُلْ: «اللهُمَّ أَنْتَ أَطْعَمْتَنَا، وَأَرْوَيْتَنَا، فَلَكَ الْحَمْدُ غَيْرَ مَكْفُورٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا»
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے سکھایا کہ کھانے سے فارغ ہونے پر کیا کہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: کہو: ”اے اللہ! تو نے ہی ہمیں کھلایا اور سیراب کیا، تو تیرے لیے تعریف ہے، جس کی ناشکری نہیں کی جاتی، اور نہ اے ہمارے رب، ہم تجھ سے بے نیاز ہیں۔“