أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَمُّوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَا: ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: «تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَهُ جُبَّةُ صُوفٍ فِي الْحِيَاكَةِ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ کی اونی جُبہ اس وقت بننے کے مرحلے میں تھی۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْخَطِيبُ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حِيكَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ مِنْ أَنْمَارٍ مِنْ صُوفٍ أَسْوَدَ، وَجُعِلَ لَهَا ذُؤَابَتَانِ مِنْ صُوفٍ أَبْيَضَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَجْلِسِ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَضَرَبَ عَلَى فَخِذِهِ: «أَلَا تَرَوْنَ مَا أَحْسَنَ هَذِهِ الْحُلَّةَ؟» فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللهِ، اكْسُنِي هَذِهِ الْحُلَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُئِلَ شَيْئًا لَمْ يَقُلْ لِشَيْءٍ يُسْأَلُهُ قَطُّ: لَا، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَدَعَا بِمُعَقَّدَتَيْنِ فَلَبِسَهَا، فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ الْحُلَّةَ، وَأَمَرَ بِمِثْلِهَا تُحَاكُ لَهُ، فَمَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ فِي الْمَحَاكَةِ "
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں... اور اس جوڑے میں سفید اون کی دو گوٹیں لگی ہوئی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ اسے پہن کر مجلس میں تشریف لائے تو اپنی ران پر ہاتھ مار کر فرمایا: ”کیا تم دیکھتے نہیں کہ یہ جوڑا کتنا خوبصورت ہے؟“ اس پر ایک دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ! یہ جوڑا مجھے پہنا دیجیے! رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول تھا کہ آپ سے کبھی کوئی چیز مانگی جاتی تو آپ کبھی ”نہیں“ نہ فرماتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے دو گرہ دار کپڑے منگوا کر پہن لیے، اور وہ جوڑا اس دیہاتی کو دے دیا، اور حکم دیا کہ اسی جیسا ایک اور جوڑا آپ کے لیے بنایا جائے۔ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو وہ ابھی بننے کے مرحلے میں تھا۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، ثنا جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عَقِيلٍ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَوْ عَدَلَتِ الدُّنْيَا عِنْدَ اللهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ، مَا أَعْطَى كَافِرًا مِنْهَا شَيْئًا»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”اگر دنیا اللہ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے کچھ نہ دیتا۔“