المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زمعة بن صالح، عن أبي حازم باب: زمعہ بن صالح کی ابوحازم سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْخَطِيبُ الْأَهْوَازِيُّ، ثنا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حِيكَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ مِنْ أَنْمَارٍ مِنْ صُوفٍ أَسْوَدَ، وَجُعِلَ لَهَا ذُؤَابَتَانِ مِنْ صُوفٍ أَبْيَضَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَجْلِسِ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَضَرَبَ عَلَى فَخِذِهِ: «أَلَا تَرَوْنَ مَا أَحْسَنَ هَذِهِ الْحُلَّةَ؟» فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللهِ، اكْسُنِي هَذِهِ الْحُلَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُئِلَ شَيْئًا لَمْ يَقُلْ لِشَيْءٍ يُسْأَلُهُ قَطُّ: لَا، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَدَعَا بِمُعَقَّدَتَيْنِ فَلَبِسَهَا، فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ الْحُلَّةَ، وَأَمَرَ بِمِثْلِهَا تُحَاكُ لَهُ، فَمَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ فِي الْمَحَاكَةِ "سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں... اور اس جوڑے میں سفید اون کی دو گوٹیں لگی ہوئی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ اسے پہن کر مجلس میں تشریف لائے تو اپنی ران پر ہاتھ مار کر فرمایا: ”کیا تم دیکھتے نہیں کہ یہ جوڑا کتنا خوبصورت ہے؟“ اس پر ایک دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ! یہ جوڑا مجھے پہنا دیجیے! رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول تھا کہ آپ سے کبھی کوئی چیز مانگی جاتی تو آپ کبھی ”نہیں“ نہ فرماتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے دو گرہ دار کپڑے منگوا کر پہن لیے، اور وہ جوڑا اس دیہاتی کو دے دیا، اور حکم دیا کہ اسی جیسا ایک اور جوڑا آپ کے لیے بنایا جائے۔ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو وہ ابھی بننے کے مرحلے میں تھا۔