حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ الْغُرْفَةَ مِنْ غُرَفِ الْجَنَّةِ، كَمَا يَتَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ الْغَارِبَ الدُّرِّيَّ الشَّرْقِيَّ وَالْغَرْبِيَّ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت والے جنت کے بالاخانوں میں سے کسی بالاخانے کو اسی طرح دیکھیں گے جیسے مشرق و مغرب میں ڈوبتا ہوا چمکتا تارہ دیکھا جاتا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: " كُنَّ النِّسَاءُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْمَرْنَ فِي الصَّلَاةِ أَنْ لَا يَرْفَعْنَ رُءُوسَهُنَّ حَتَّى يَأْخُذَ الرِّجَالُ مَقَاعِدَهُمْ مِنَ الْأَرْضِ مِنْ فَتَّاحَةِ الثِّيَابِ
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کے عہد میں عورتوں کو نماز میں یہ حکم دیا جاتا تھا کہ وہ اپنے سر اس وقت تک نہ اٹھائیں جب تک مرد کپڑوں کی کشادگی کی وجہ سے زمین پر اپنی جگہ نہ لے لیں۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ لِلْجَنَّةِ بَابًا يُدْعَى الرَّيَّانَ، يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ فَإِذَا دَخَلُوا أُغْلِقَ وَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ "
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، قیامت کے دن کہا جائے گا: روزہ دار کہاں ہیں؟ جب وہ سب داخل ہو جائیں گے تو وہ بند کر دیا جائے گا، پھر اس سے ان کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا۔“
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ، وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تالی بجانا عورتوں کے لیے ہے، اور سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، قَالَا: ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، «أَنَّ رِجَالًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ كَانُوا يَشْهَدُونَ الصَّلَاةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَاقِدِي أَرْدِيَتِهِمْ، وَمَا عَلَى أَحَدِهِمْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں میں سے کچھ مرد رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز میں اپنی چادریں گردن سے باندھ کر حاضر ہوتے تھے، حالانکہ ان میں سے ہر ایک کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہوتا تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ بِفُلَانَةَ - سَمَّاهَا -، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَرْأَةِ فَسَأَلَهَا فَأَنْكَرَتْ، فَرَجَمَهُ وَتَرَكَهَا "
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے - اور اس نے اس کا نام لیا - تو نبی کریم ﷺ نے اس عورت کے پاس کسی کو بھیجا اور اس سے پوچھا، اس نے انکار کیا، تو آپ ﷺ نے اسے (مرد کو) رجم کروا دیا اور اس عورت کو چھوڑ دیا۔