کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبید بن سباق کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَذْيِ، فَقَالَ: «يَكْفِيكَ مِنْهُ الْوُضُوءُ» قَالَ: فَكَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا أَصَابَ ثَوْبِي؟ قَالَ: «تَأْخُذُ كَفًّا مِنْ مَاءٍ، فَتَنْضَحُ مِنْ ثَوْبِكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَهُ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے مذی کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کے لیے صرف وضو کافی ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اگر یہ میرے کپڑے کو لگ جائے تو کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک چلو پانی لے کر اپنے کپڑے پر چھڑک دو، جہاں تمہیں لگنے کا گمان ہو۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ السَّبَّاقُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً، وَكُنْتُ كَثِيرًا أَغْتَسِلُ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءَ» ، زَادَ يَزِيدُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ، تَنْضَحُ بِهِ ثَوْبَكَ، حَيْثُ تَرَاهُ أَصَابَ» ،
ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے مذی کی وجہ سے سخت پریشانی رہتی تھی، اور میں اس کی وجہ سے کثرت سے غسل کیا کرتا تھا، تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کے لیے صرف وضو ہی کافی ہے۔“ - یزید نے یہ اضافہ کیا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر یہ میرے کپڑے کو لگ جائے تو کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں صرف ایک چلو پانی کافی ہے، جسے اپنے کپڑے پر چھڑک دو جہاں تمہیں لگنے کا گمان ہو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔