المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن السباق عن سهل بن حنيف باب: عبید بن سباق کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5573
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ السَّبَّاقُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً، وَكُنْتُ كَثِيرًا أَغْتَسِلُ مِنْهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءَ» ، زَادَ يَزِيدُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ، تَنْضَحُ بِهِ ثَوْبَكَ، حَيْثُ تَرَاهُ أَصَابَ» ،ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے مذی کی وجہ سے سخت پریشانی رہتی تھی، اور میں اس کی وجہ سے کثرت سے غسل کیا کرتا تھا، تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کے لیے صرف وضو ہی کافی ہے۔“ - یزید نے یہ اضافہ کیا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر یہ میرے کپڑے کو لگ جائے تو کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں صرف ایک چلو پانی کافی ہے، جسے اپنے کپڑے پر چھڑک دو جہاں تمہیں لگنے کا گمان ہو۔“