کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سائب بن یزید کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَاصِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنٍ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَعْمَى، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَآهُ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ، فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ وَهُوَ يُصَلِّي كَمَا هُوَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «وَاللهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا أَدَعُهَا بَعْدَ إِذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيَهَا»
ترجمہ
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عصر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا تو انہیں دُرّے سے مارا جبکہ وہ اسی طرح نماز پڑھتے رہے، جب فارغ ہوئے تو کہا: اللہ کی قسم، اے امیر المومنین! میں اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَعْمَى، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّهُ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ: «لَا أَدَعُهُمَا بَعْدَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا»
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارے میں فرمایا: میں انہیں نہیں چھوڑوں گا جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ پڑھتے دیکھا ہے۔