کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوطلحہ تھی، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابومحمد اور ابوعبدالرحمن تھی، مدینہ میں رہتے تھے اور وہیں وفات پائی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، يَقُولُ: «زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ يُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ»
ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: ”سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبدالرحمٰن ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ وَيُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَثَمَانُونَ»
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: ”سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کا انتقال 78ھ میں ہوا، ان کی کنیت ابوعبدالرحمٰن تھی، اور وفات کے وقت ان کی عمر پچاسی برس تھی۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: «مَاتَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ وَيُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ»
ترجمہ
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: ”سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کا انتقال 78ھ میں ہوا، ان کی کنیت ابومحمد تھی۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيُّ، قَالَ: «كَانَ يُقَالُ كُنْيَةُ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَبُو طَلْحَةَ»
ترجمہ
محمد بن علی بن مدینی بیان کرتے ہیں: ”کہا جاتا تھا کہ سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوطلحہ تھی۔“