کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبدالرحمن بن ابی نعم کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ «نَهَى عَنِ الْمُزَارَعَةِ»
ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مزارعت سے منع فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي نُعْمٍ، ثنا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، أَنَّهُ زَرَعَ أَرْضًا فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْقِيهَا فَقَالَ: «لِمَنِ الزَّرْعُ وَلِمَنِ الْأَرْضُ؟» ، فَقَالَ: زَرْعِي بِيَدِي وَعَمَلِي مِنَ الشَّطْرِ وَلِبَنِي فُلَانٍ الشَّطْرُ، فَقَالَ: «أَرْبَيْتَ فَرُدَّ الْأَرْضَ إِلَى أَهْلِهَا وَخُذْ نَفَقَتَكَ»
ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے ایک زمین میں کاشت کی، تو نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اسے سیراب کر رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”فصل کس کی ہے اور زمین کس کی ہے؟“ انہوں نے کہا: فصل میری ہے، میرے ہاتھ اور محنت سے، آدھا حصہ میرا ہے اور آدھا حصہ فلاں لوگوں کا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے سود کا معاملہ کیا، زمین اس کے مالکوں کو واپس کر دو اور اپنا خرچہ لے لو۔“