المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو البختري الطائي واسمه سعيد بن فيروز، عن رافع باب: ابوالبختری طائی، جن کا نام سعید بن فیروز تھا، کی سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4429
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ» . فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: وَرَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ صَدَقَ وَهُمْ عِنْدَ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِترجمہ
ابوالبختری طائی رحمہ اللہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عام لوگ ایک گروہ ہیں اور میرے صحابہ ایک الگ گروہ ہیں۔“ تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اور سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بھی تصدیق کی اور کہا: سچ کہا - اور یہ لوگ مروان بن حکم کے ہاں اس وقت موجود تھے۔