کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا ذکوان بن عبدقیس انصاری بدری رضی اللہ عنہ، جو غزوہ احد کے دن شہید ہوئے
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسِ بْنِ خَلْدَةَ»
ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے، جنہوں نے عقبہ (کی بیعت) میں شرکت کی، ان میں ذکوان بن عبدقیس بن خلدہ بھی شامل تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ، بَنِي زُرَيْقٍ ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسِ بْنِ خَلْدَةَ، وَكَانَ خَرَجَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ مُهَاجِرًا إِلَى اللهِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا»
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے، جنہوں نے عقبہ کی بیعت میں شرکت کی، ان میں ذکوان بن عبدقیس بن خلدہ بھی شامل تھے، وہ مدینہ سے مکہ کی طرف اللہ کی راہ میں ہجرت کر کے نکلے تھے، اور بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ»
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے، جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اُحد کے دن شہادت پائی، ان میں ذکوان بن عبدقیس بھی شامل تھے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أُحُدٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ»
ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے، جنہوں نے اُحد کے دن شہادت پائی، ان میں ذکوان بن عبدقیس بھی شامل تھے۔