المعجم الكبير للطبراني
باب الذال— حرف ذال سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكوان بن عبد قيس الأنصاري بدري استشهد يوم أحد باب: سیدنا ذکوان بن عبدقیس انصاری بدری رضی اللہ عنہ، جو غزوہ احد کے دن شہید ہوئے
حدیث نمبر: 4204
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ، بَنِي زُرَيْقٍ ذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسِ بْنِ خَلْدَةَ، وَكَانَ خَرَجَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ مُهَاجِرًا إِلَى اللهِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا»ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے، جنہوں نے عقبہ کی بیعت میں شرکت کی، ان میں ذکوان بن عبدقیس بن خلدہ بھی شامل تھے، وہ مدینہ سے مکہ کی طرف اللہ کی راہ میں ہجرت کر کے نکلے تھے، اور بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔