المعجم الكبير للطبراني
باب الذال— حرف ذال سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكوان " مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد اختلف في اسمه فقيل مهران وقيل طهمان " باب: سیدنا ذکوان رضی اللہ عنہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، ان کے نام میں اختلاف ہے: مہران بھی کہا گیا ہے اور طہمان بھی
حدیث نمبر: 4202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: أُوصِي إِلَيَّ بِشَيْءٍ لِبَنِي هَاشِمٍ فَأَتَيْتُ أَبَا جَعْفَرٍ بِالْمَدِينَةِ فَبَعَثَنِي إِلَى امْرَأَةٍ مِنْهُمُ ابْنَةٌ لِعَلِيٍّ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ طَهْمَانُ، أَوْ ذَكْوَانُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ»ترجمہ
عطاء بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس بنو ہاشم کے لیے کسی چیز کی وصیت کی گئی، تو میں مدینہ میں ابوجعفر کے پاس آیا، انہوں نے مجھے بنو ہاشم کی ایک خاتون کے پاس بھیجا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور بہت بوڑھی تھیں، تو (وہاں) بیان کیا گیا: مجھے رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام نے، جنہیں طہمان یا ذکوان کہا جاتا تھا، بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صدقہ نہ میرے لیے حلال ہے اور نہ میرے اہلِ بیت کے لیے، اور کسی قوم کا مولا انہی میں سے شمار ہوتا ہے۔“