کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا حصین بن یزید کلبی رضی اللہ عنہ، حصین بن اوس کی روایت شامل نہیں کی گئی، اور انہیں ابن قیس نہشلی بھی کہا جاتا ہے
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيُّ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ النَّهْشَلِيُّ، عَنْ أَبِيهِ حُصَيْنِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ بِإِبِلٍ، فَقَالَ: «يَا رَسُولَ اللهِ مُرْ أَهْلَ الْوَادِي أَنْ يُعِينُونِي ويُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي فَأَمَرَهُمْ، فَقَامُوا مَعَهُ فَأَحْسَنُوا مُخَالَطَتَهُ ثُمَّ دَعَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِهِ وَدَعَا لَهُ»
ترجمہ
سیدنا حصین بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اونٹ لے کر مدینہ آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! وادی والوں کو حکم دیں کہ وہ میری مدد کریں اور میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اچھا برتاؤ کیا، پھر آپ ﷺ نے انہیں بلایا، ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3545
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 30، حدیث 3558
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ أَبُو سَهْلٍ الْبَصْرِيُّ ح، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، قَالَا: ثنا أَبُو الْهَيْثَمِ خَلَفُ بْنُ الْهَيْثَمِ النَّهْشَلِيُّ الْقَصَّارُ، حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيُّ، ثنا عَمِّي زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ حُصَيْنِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ حَمَلَ طَعَامًا إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَقِيَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَاذَا تَحْمِلُ يَا أَعْرَابِيُّ؟» ، قَالَ: قَمْحًا، قَالَ: «مَا أَرَدْتَ بِهِ، أَوْ مَا تُرِيدُ بِهِ؟» ، قَالَ: أَرَدْتُ بَيْعَهُ فَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: «أَحْسِنُوا مُبَايَعَةَ الْأَعْرَابِيِّ»
ترجمہ
سیدنا حصین بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ خوراک لے کر مدینہ آئے تو رسول اللہ ﷺ سے ملاقات ہوئی، آپ ﷺ نے پوچھا: ”اے بدوی! کیا لے کر آئے ہو؟“ عرض کیا: گندم۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اسے کس ارادے سے لائے ہو؟“ عرض کیا: میں اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: آپ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”بدوی کے ساتھ اچھی خرید و فروخت کرو۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3546
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 30، حدیث 3559
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حُصَيْنٍ السَّدُوسِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: أَتَيْنَا الْمَدِينَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَا وَمَعِي إِبِلٌ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مُرْ أَهْلَ الْغَائِطِ أَنْ يُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي وَأَنْ يُعِينُونِي، قَالَ: فَقَامُوا مَعِي، فَلَمَّا بِعْتُ إِبِلِي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: «ادْنُهُ» فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَتِي وَدَعَا لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
ترجمہ
سیدنا حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! غائط والوں کو حکم دیں کہ وہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں اور میری مدد کریں، راوی کہتے ہیں: تو وہ میرے ساتھ کھڑے ہو گئے، پھر جب میں نے اپنے اونٹ بیچ دیے تو نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”قریب آؤ۔“ پھر میری پیشانی کے بالوں پر ہاتھ پھیرا اور تین بار میرے لیے دعا فرمائی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3547
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 30، حدیث 3560