المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حصين بن يزيد الكلبي، لم يخرج حصين بن أوس ويقال: ابن قيس النهشلي باب: سیدنا حصین بن یزید کلبی رضی اللہ عنہ، حصین بن اوس کی روایت شامل نہیں کی گئی، اور انہیں ابن قیس نہشلی بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3545
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا غَسَّانُ بْنُ الْأَغَرِّ النَّهْشَلِيُّ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ النَّهْشَلِيُّ، عَنْ أَبِيهِ حُصَيْنِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّهُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ بِإِبِلٍ، فَقَالَ: «يَا رَسُولَ اللهِ مُرْ أَهْلَ الْوَادِي أَنْ يُعِينُونِي ويُحْسِنُوا مُخَالَطَتِي فَأَمَرَهُمْ، فَقَامُوا مَعَهُ فَأَحْسَنُوا مُخَالَطَتَهُ ثُمَّ دَعَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِهِ وَدَعَا لَهُ»ترجمہ
سیدنا حصین بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اونٹ لے کر مدینہ آئے تو عرض کیا: یا رسول اللہ! وادی والوں کو حکم دیں کہ وہ میری مدد کریں اور میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اچھا برتاؤ کیا، پھر آپ ﷺ نے انہیں بلایا، ان کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔