کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا حارث بن قیس بن مخلد انصاری زرقی رضی اللہ عنہ، عقبی و بدری صحابی، کنیت ابوخالد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ " فِي تَسْمِيَةِ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: الْحَارِثُ بْنُ قَيْسِ بْنِ مَخْلَدٍ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا، وَهُوَ أَبُو خَالِدٍ "
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارث بن قیس بن مخلد — انہوں نے بدر میں بھی شرکت کی، ان کی کنیت ابوخالد تھی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3364
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 269، حدیث 3377
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: الْحَارِثُ بْنُ قَيْسِ بْنِ خَالِدِ بْنِ مَخْلَدٍ، شَهِدَ بَدْرًا "
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنو زریق میں سے نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں: حارث بن قیس بن خالد بن مخلد — انہوں نے بدر میں بھی شرکت کی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3365
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 270، حدیث 3378