حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْغُدَانِيِّ، سَمِعَ الشَّعْبِيَّ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَبْدِ الْآبِقِ: «لَا تُقْبَلُ لَهُ صَلَاةٌ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى مَوَالِيهِ»
ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بھگوڑے غلام کے بارے میں فرمایا: ”اس کی نماز قبول نہیں ہوگی جب تک وہ اپنے آقاؤں کے پاس واپس نہ لوٹ آئے۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: «أَيُّمَا عَبْدٍ أَبَقَ مِنْ مَوَالِيهِ فَقَدْ كَفَرَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِمْ» قَالَ مَنْصُورٌ: قَدْ وَاللهِ قَالَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ لَا أُرِيدُ أَنْ يُرْوَى عَنِّي "
ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”جو غلام بھی اپنے آقاؤں سے بھاگے، وہ اس وقت تک کافر ہے جب تک ان کے پاس واپس نہ آ جائے۔“ منصور کہتے ہیں: اللہ کی قسم، انہوں نے یہ بات نبی کریم ﷺ سے مروی بیان کی تھی، لیکن میں نہیں چاہتا کہ یہ مجھ سے (اسی طرح مرفوعاً) روایت کی جائے۔