المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
منصور بن عبد الرحمن الغداني، عن الشعبي باب: منصور بن عبدالرحمن غدانی کی شعبی سے روایات
حدیث نمبر: 2319
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: «أَيُّمَا عَبْدٍ أَبَقَ مِنْ مَوَالِيهِ فَقَدْ كَفَرَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِمْ» قَالَ مَنْصُورٌ: قَدْ وَاللهِ قَالَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ لَا أُرِيدُ أَنْ يُرْوَى عَنِّي "ترجمہ
شعبی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”جو غلام بھی اپنے آقاؤں سے بھاگے، وہ اس وقت تک کافر ہے جب تک ان کے پاس واپس نہ آ جائے۔“ منصور کہتے ہیں: اللہ کی قسم، انہوں نے یہ بات نبی کریم ﷺ سے مروی بیان کی تھی، لیکن میں نہیں چاہتا کہ یہ مجھ سے (اسی طرح مرفوعاً) روایت کی جائے۔