حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، ثنا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ يَوْمًا يَقُومُ مِنْ مَكَانِهِ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ الْفَجْرَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ يَقُومُ»
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کبھی رسول اللہ ﷺ کو نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ اس جگہ سے اٹھے ہوں جہاں فجر کی نماز پڑھی ہوتی، جب تک سورج طلوع نہ ہو جاتا، پھر آپ ﷺ اٹھتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَنْبَسَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: هَلْ كُنْتُمْ تَذْكُرُونَ الشِّعْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نَعَمْ، «كُنَّا نَذْكُرُ عِنْدَهُ الْأَشْعَارَ فَنَضْحَكُ ويَبْتَسِمُ»
ترجمہ
سماک بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس شعر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم آپ ﷺ کے پاس اشعار پڑھا کرتے، ہم ہنستے اور آپ ﷺ مسکراتے تھے۔