المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عنبسة بن سعيد، عن سماك باب: عنبسہ بن سعید کی سماک سے روایات
حدیث نمبر: 2001
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَنْبَسَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: هَلْ كُنْتُمْ تَذْكُرُونَ الشِّعْرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: نَعَمْ، «كُنَّا نَذْكُرُ عِنْدَهُ الْأَشْعَارَ فَنَضْحَكُ ويَبْتَسِمُ»ترجمہ
سماک بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس شعر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم آپ ﷺ کے پاس اشعار پڑھا کرتے، ہم ہنستے اور آپ ﷺ مسکراتے تھے۔