کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا تمیم بن زید انصاری مازنی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعباد
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ»
ترجمہ
عباد بن تمیم اپنے والد سیدنا تمیم بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے دیکھا، آپ ﷺ نے سب سے پہلے اپنا چہرہ اور اپنے بازو دھوئے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے سر کا مسح کیا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب التاء / حدیث: 1272
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 60، حدیث 1285
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ بِالْمَاءِ عَلَى لِحْيَتِهِ، وَرِجْلَيْهِ»
ترجمہ
عباد بن تمیم اپنے والد سیدنا تمیم بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا اور اپنی داڑھی اور اپنے پیروں پر پانی سے مسح کیا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب التاء / حدیث: 1273
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 60، حدیث 1286