المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تميم بن زيد أبو عباد الأنصاري ثم المازني باب: سیدنا تمیم بن زید انصاری مازنی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعباد
حدیث نمبر: 1272
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَذِرَاعَيْهِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ»ترجمہ
عباد بن تمیم اپنے والد سیدنا تمیم بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے دیکھا، آپ ﷺ نے سب سے پہلے اپنا چہرہ اور اپنے بازو دھوئے، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے سر کا مسح کیا۔“