حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَقَبَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جُشَمٍ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورِ بْنِ صَخْرِ بْنِ خَنْسَاءَ، وَهُوَ نَقِيبٌ وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ أَوْصَى بِثُلُثِ مَالِهِ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”عقبہ میں رسول اللہ ﷺ سے بیعت کرنے والے انصار میں سے، پھر بنی سلمہ بن یزید بن جُشَم میں سے، براء بن معرور بن صخر بن خنساء تھے، وہ نقیب تھے اور وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنے مال کے ایک تہائی کی وصیت کی، تو رسول اللہ ﷺ نے اسے جائز قرار دیا۔“
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ أَوْصَى بِثُلُثِ مَالِهِ وَاسْتَقْبَلَ الْكَعْبَةَ وَهُوَ بِبِلَادِهِ، وَكَانَ نَقِيبًا "
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عقبہ میں شریک ہونے والے انصار میں سے، پھر بنی سلمہ میں سے، براء بن معرور تھے، اور وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنے مال کے ایک تہائی کی وصیت کی، اور اپنے وطن میں ہوتے ہوئے کعبے کی طرف رخ کیا، اور وہ نقیب تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْبَدٍ أَوْ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ: «أَوْصَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثُلُثِ مَالِهِ، يَضَعُهُ حَيْثُ شَاءَ، فَرَدَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى وَلَدِهِ»
ترجمہ
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کو اپنے مال کے ایک تہائی کی وصیت کی کہ آپ ﷺ اسے جہاں چاہیں لگائیں، تو نبی کریم ﷺ نے وہ ان کی اولاد کو واپس کر دیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ امْرَأَةَ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ فَقَالَتْ: إِنِّي شَرَطْتُ لِزَوْجِي، أَنْ لَا أَتَزَوَّجُ بَعْدَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ»
ترجمہ
ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی بیوی کو نکاح کا پیغام دیا، تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے شوہر سے شرط کی تھی کہ ان کے بعد نکاح نہیں کروں گی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ درست نہیں۔“