حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: كَانَ عِنْدِي تَمْرٌ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدْتُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَاشْتَرَيْتُهُ وَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» فَقُلْتُ: أَخَذْتُ صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَقَالَ: «رُدَّ عَلَيْنَا تَمْرَنَا»
ترجمہ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے پاس رسول اللہ ﷺ کے لیے کھجور تھی، تو مجھے اس سے بہتر کھجور ایک صاع کے بدلے دو صاع میں ملی، تو میں نے وہ خرید لی اور نبی کریم ﷺ کے پاس لے آیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے ایک صاع کے بدلے دو صاع لیے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہماری کھجور ہمیں واپس کر دو۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثنا أَبِي، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ، عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ تَمْرًا» فَقَبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ، فَقَالَ: «زِدْنَا يَا بِلَالُ» فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْءٌ ادَّخَرْتُهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَنْفِقْ يَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا»
ترجمہ
مسروق بن اجدع سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں کھجور کھلاؤ“ تو میں نے چند مٹھیاں بھر کر دیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں مزید دو“ تو میں نے تین بار اور دیں، میں نے عرض کیا: کچھ باقی نہیں بچا سوائے اس کے جو میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے محفوظ رکھی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”خرچ کرو اے بلال، اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“