حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: «أَقَمْنَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِصْفَ شَهْرٍ، فَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَسَارِهِ، وَرَأَيْتُ نَعْلَيْهِ، لَهُ قِبَالَانِ»
ترجمہ
سیدنا اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس آدھا مہینہ ٹھہرے، میں نے آپ ﷺ کو (نماز کے بعد) اپنی دائیں طرف سے پھرتے دیکھا، اور میں نے آپ ﷺ کو اپنی بائیں طرف سے بھی پھرتے دیکھا، اور میں نے آپ ﷺ کے جوتے دیکھے، ان میں دو تسمے تھے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: أَخْبَرَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْخَثْعَمِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الطَّائِفِيِّ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: «أَقَمْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِصْفَ شَهْرٍ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي، وَعَلَيْهِ نِعَالَانِ مُقَابِلَتَانِ، وَرَأَيْتُهُ يَبْزُقُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ»
ترجمہ
…انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آدھا مہینہ ٹھہرا، میں نے آپ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ آپ ﷺ کے پاؤں میں دو ایک جیسے جوتے تھے، اور میں نے آپ ﷺ کو اپنی دائیں اور بائیں طرف تھوکتے دیکھا۔