کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا نسب: زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک، کنیت ابوعبداللہ، اور آپ کی والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی پھوپھی تھیں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ " فِيمَنْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدٍ "
ترجمہ
عروہ کہتے ہیں: بنی اسد بن عبدالعزیٰ میں سے جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بدر میں شرکت کی ان میں زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بھی تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «كَانَ الزُّبَيْرُ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللهِ»
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر کہتے ہیں: زبیر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ تھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: " لَمَّا كَانَ الْيَرْمُوكُ، قَالُوا لِلزُّبَيْرِ: يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ "
ترجمہ
ہشام بن عروہ کہتے ہیں: جب یرموک کی جنگ ہوئی تو لوگوں نے زبیر سے کہا: اے ابوعبداللہ!