المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9690
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءَ، أنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَشْتَرِي هَذَا الْفَرَسَ؟ فَقَالَ: «مَا شَأْنُهُ؟» فَقَالَ: أَوْصَى إِلَيَّ صَاحِبُهُ، فَقَالَ: «لَا تَشْتَرِهِ وَلَا تَسْتَقْرِضْ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا»ترجمہ
ایک شخص بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ہمدان قبیلے کا ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا میں یہ گھوڑا خرید لوں؟ انہوں نے پوچھا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے کہا: اس کے مالک نے مجھے وصی بنایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”اسے نہ خریدو، اور اس کے مال میں سے کچھ بھی قرض نہ لو۔“