المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9689
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، فَقَالَ: إِنَّ عَمِّي أَوْصَى إِلَيَّ تِرْكَتَهُ، وَإِنَّ هَذَا مِنْ تِرْكَتِهِ، أَفَأَشْتَرِيهِ؟، قَالَ: «لَا، وَلَا تَسْتَقْرِضْ مِنْ مَالِهِمْ شَيْئًا»ترجمہ
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ہمدان قبیلے کا ایک آدمی ایک ابلق گھوڑے پر سوار ہو کر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میرے چچا نے اپنی وراثت کا وصی مجھے بنایا ہے، اور یہ گھوڑا انہی کے ترکے میں سے ہے، کیا میں اسے خرید لوں؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، اور ان کے مال میں سے کچھ بھی قرض نہ لو۔“