حدیث نمبر: 9658
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ مُقَرِّنٍ، سَأَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي حَلَفْتُ أَنْ لَا أَنَامَ عَلَى فِرَاشِي سَنَةً، " فَتَلَا عَبْدُ اللهِ هَذِهِ الْآيَةَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ} [المائدة: ٨٧] كَفِّرْ يَمِينَكَ وَنَمْ عَلَى فِرَاشِكَ "، قَالَ: إِنِّي مُوسِرٌ، قَالَ: أَعْتِقْ رَقَبَةً
قَالَ: عَبْدِي سَرَقَ قَبَاءَ عَبْدِي، قَالَ: «مَالُكَ سَرَقَ بَعْضُهُ بَعْضًا» أَيْ لَا قَطْعَ عَلَيْهِ
قَالَ: أَمَتِي زَنَتْ، قَالَ: اجْلِدْهَا، قَالَ: إِنَّهَا لَمْ تُحْصَنْ، قَالَ: «إِسْلَامُهَا إِحْصَانُهَا»
ترجمہ

…”اللہ کی حلال کردہ پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو اور حد سے تجاوز نہ کرو، بےشک اللہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا“ [سورۃ المائدہ: 87]، اپنی قسم کا کفارہ دو اور اپنے بستر پر سو جاؤ۔ اس نے کہا: میں مالدار ہوں۔ انہوں نے فرمایا: (پھر) ایک غلام آزاد کرو۔
اس نے کہا: میرے غلام نے میرے (دوسرے) غلام کا کرتہ چرایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”تیرا مال ہی تیرے مال میں سے چوری ہوا ہے“ - یعنی اس پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
اس نے کہا: میری باندی نے زنا کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اسے کوڑے مارو۔ اس نے کہا: وہ شادی شدہ نہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”اس کا اسلام ہی اس کا احصان ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9658
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 340، حدیث 9693