حدیث نمبر: 9652
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَطَرٍ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ وَلِيدَةَ امْرَأَتِهِ: «إِنْ كَانَ اسْتَكْرَهَهَا عَتَقَتْ وَغُرِّمَ لَهَا مِثْلَهَا، وَإِنْ كَانَتْ طَاوَعَتْهُ أَمْسَكَهَا هُوَ، وَغُرِّمَ لَهَا مِثْلَهَا»
ترجمہ

عامر بن مطر شیبانی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو اپنی بیوی کی باندی سے مباشرت کرے: ”اگر اس نے اسے مجبور کیا تھا تو وہ آزاد ہو جائے گی اور اسے اس کے بدلے اسی جیسی باندی کا تاوان دینا ہو گا، اور اگر باندی نے رضامندی سے ساتھ دیا تو وہ مرد اسے اپنے پاس رکھ لے اور اسے اس کے بدلے اسی جیسی باندی کا تاوان دے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9652
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 339، حدیث 9687