المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن علي بن أبي رافع، عن جده باب: عبیداللہ بن علی بن ابی رافع کی اپنے دادا سے روایات
حدیث نمبر: 965
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ فَائِدٍ، مَوْلَى عَبَادِلَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: أَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُصْلِيَ لَهُ شَاةً، فَصَلَيْتُهَا لَهُ، فَقَالَ: «نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ» فَنَاوَلْتُهُ الذِّرَاعَ، ثُمَّ قَالَ: «نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ» فَنَاوَلْتُهُ الذِّرَاعَ، ثُمَّ قَالَ: «نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ» فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَمْ لَهَا مِنْ ذِرَاعٍ؟ فَقَالَ: «أَمَا لَوْ سَكَتَّ لَوَجَدْتَهَا مَا دَعَوْتُكَ»ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے مجھے ایک بکری بھوننے کا حکم دیا، میں نے اسے بھونا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے دستی حصہ دیا، پھر فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے دستی حصہ دیا، پھر فرمایا: ”مجھے دستی حصہ دو۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس کے کتنے دستی حصے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم خاموش رہتے تو جتنا مانگتا رہتا تمہیں ملتا رہتا۔“