المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9596
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عَبْدَ اللهِ، فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي تِسْعِينَ، وَإِنَّ لِي مِنْهَا وَلَدًا، وَإِنَّ نَاسًا يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنِي وَبَيْنَ أَهْلِي، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: «إِنَّمَا يَكْفِيكَ ثَلَاثٌ، وَسَائِرُهُنَّ عُدْوَانٌ»ترجمہ
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی بیوی کو نوے طلاقیں دے دیں، اور اس سے میرا ایک بچہ بھی ہے، اور کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میرے اور میرے گھر والوں کے درمیان جدائی کرا دیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں تو صرف تین (طلاقیں ہی کافی) ہیں، اور باقی سب زیادتی ہیں۔“