المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9595
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: جَاءَ ابْنَ مَسْعُودٍ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي تِسْعًا وَتِسْعِينَ، وَإِنِّي سَأَلْتُ فَقِيلَ: قَدْ بَانَتْ مِنِّي، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: «لَقَدْ أَحَبُّوا أَنْ تُفِرَّقَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا» ، قَالَ: فَمَا تَقُولُ رَحِمَكَ اللهُ؟ فَظَنَّ أَنَّهُ سَيُرَخِّصُ لَهُ، فَقَالَ: «ثَلَاثٌ تُبِينُهَا مِنْكَ، وَسَائِرُهُنَّ عُدْوَانٌ»ترجمہ
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنی بیوی کو ننانوے طلاقیں دے دیں، اور میں نے پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ وہ مجھ سے جدا ہو چکی ہے۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جن لوگوں نے یہ بتایا انہوں نے چاہا کہ تمہارے اور اس کے درمیان جدائی ہو جائے۔“ اس نے کہا: تو آپ کیا فرماتے ہیں، اللہ آپ پر رحم کرے؟ (راوی کہتے ہیں) اس نے گمان کیا کہ وہ اسے کوئی رخصت دیں گے، تو انہوں نے فرمایا: ”تین طلاقیں تجھ سے اسے جدا کر دیتی ہیں، اور باقی سب زیادتی ہیں۔“