حدیث نمبر: 9585
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، فَحَاضَتْ ثَلَاثَ حِيَضْ، فَلَمَّا قَعَدَتْ لِتَغْتَسِلَ جَاءَ زَوْجُهَا فَرَاجَعَهَا، فَقَالَتْ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، فَارْتَفَعَا إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ «فَاسْتَحْلَفَهَا بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَقَدْ رَاجَعَكِ وَقَدْ حَلَّتْ لَكِ الصَّلَاةُ؟ فَلَمْ تَحْلِفْ، فَرَجَعَهَا إِلَيْهِ»
ترجمہ

ابوالبختری بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، پھر اسے تین حیض آئے۔ جب وہ غسل کے لیے بیٹھی تو اس کا شوہر آیا اور اس سے رجوع کر لیا۔ اس نے کہا: تمہیں یہ حق نہیں ہے۔ وہ دونوں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو انہوں نے اس عورت سے اس ذات کی قسم لی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ کیا اس کا شوہر اس وقت رجوع کر چکا تھا جب اس کے لیے نماز حلال ہو چکی تھی؟ تو اس نے قسم نہ اٹھائی، چنانچہ انہوں نے اسے (اس کے شوہر کے) حوالے کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9585
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 324، حدیث 9620