المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9552
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرَّوَّاسُ، ثنا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ رَجُلُ لِأُبُيِّ بْنِ كَعْبٍ: إِنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ: مَنْ يُقِمِ الْحَوْلَ يُصِبْهَا، فَقَالَ أُبَيٌّ: «رَحِمَ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي لَيْلَةِ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَلَكِنْ أَحَبَّ أَنْ لَا يَتَّكِلُوا»ترجمہ
زر بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ شب قدر کے بارے میں فرماتے ہیں: جو سارا سال قیام کرے وہ اسے پا لے گا۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، وہ جانتے ہیں کہ یہ رمضان میں، ستائیسویں رات کو ہے، لیکن انہوں نے چاہا کہ لوگ (اس پر) بھروسہ نہ کریں۔“