حدیث نمبر: 9553
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنا ابْنُ ثَوْبَانَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: تَذَاكَرُوا عِنْدَ ابْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَقَالَ: مَنْ قَامَ شَهْرَ رَمَضَانَ كُلَّهُ أَدْرَكَهَا، قَالَ: فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأُبُيٍّ، فَقَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَعْلَمُ أَيَّ لَيْلَةٍ هِي اللَّيْلَةُ الَّتِي أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِقِيَامِهَا» ، قَالَ: فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا، فَقَالَ: «لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ» قَالَ عَبْدَةُ: «فَإِذَا كَانَ الشَّهْرُ ثَلَاثِينَ قُمْنَا بَعْدَهَا ثَلَاثًا، وَإِذَا كَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ قُمْنَا بَعْدَهَا لَيْلَتَيْنِ»
ترجمہ

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس شب قدر کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا: جو پورا رمضان قیام کرے وہ اسے پا لے گا۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں مدینہ آیا اور یہ بات سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کو بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مجھے علم ہے کہ وہ کون سی رات ہے جس کے قیام کا رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے اس رات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”ستائیسویں رات۔“ عبدہ کہتے ہیں: ”اگر مہینہ تیس دن کا ہوتا تو ہم اس کے بعد تین راتیں قیام کرتے، اور اگر انتیس دن کا ہوتا تو اس کے بعد دو راتیں قیام کرتے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9553
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 317، حدیث 9587