المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9484
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، «أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ تِسْعًا، أَرْبَعًا قَبْلَ الْقِرَاءَةِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَرْكَعُ، وَفِي الثَّانِيَةِ يَقْرَأُ فَإِذَا فَرَغَ كَبَّرَ أَرْبَعًا، ثُمَّ رَكَعَ»ترجمہ
علقمہ اور اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ دونوں عیدوں میں نو تکبیریں کہتے تھے: قرأت سے پہلے چار تکبیریں، پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرتے، اور دوسری رکعت میں قرأت کرتے، جب فارغ ہوتے تو چار تکبیریں کہتے پھر رکوع کرتے۔