المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَا: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ جَالِسًا، وَعِنْدَهُ حُذَيْفَةُ، وَأَبُو مُوسَى، فَسَأَلَهُمْ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الصَّلَاةِ يَوْمَ الْفِطْرِ، وَالْأَضْحَى فَجَعَلَ هَذَا يَقُولُ: سَلْ هَذَا، وَهَذَا يَقُولُ: سَلْ هَذَا، حَتَّى قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: سَلْ هَذَا - لِعَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ - فَسَأَلَهُ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: «يُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، فَيَرْكَعُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ فِي الثَّانِيَةِ فَيَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ أَرْبَعًا بَعْدَ الْقِرَاءَةِ»علقمہ اور اسود بن یزید رحمہما اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے اور ان کے پاس سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما تھے، تو سعید بن العاص نے ان سے عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز میں تکبیروں کے بارے میں پوچھا، تو یہ کہنے لگا: اس سے پوچھو، اور وہ کہنے لگا: اس سے پوچھو، یہاں تک کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس سے پوچھو - یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے - تو اس نے ان سے پوچھا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”چار تکبیریں کہے، پھر قرأت کرے، پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرے، پھر دوسری رکعت میں تکبیر کہہ کر قرأت کرے، پھر قرأت کے بعد چار تکبیریں کہے۔“