المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9485
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، وَمَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ: «كَانَ يُكَبِّرُ بِتِسْعٍ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ، يَقُومُ فَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ وَاحِدَةً فَيَرْكَعُ بِهَا، ثُمَّ يَقُومُ فَيَقْرَأُ، وَيُكَبِّرُ أَرْبَعًا يَرْكَعُ بِوَاحِدَةٍ»ترجمہ
اسود، علقمہ اور مسروق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ عیدالاضحی اور عیدالفطر میں نو تکبیریں کہتے تھے: کھڑے ہو کر چار تکبیریں کہتے، پھر قرأت کرتے، پھر ایک تکبیر کہہ کر اس کے ساتھ رکوع کرتے، پھر کھڑے ہو کر قرأت کرتے، اور چار تکبیریں کہہ کر ان میں سے ایک کے ساتھ رکوع کرتے۔