حدیث نمبر: 9482
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةُ، وَأَبُو مُوسَى فِي عَرْصَةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ الْوَلِيدُ: إِنَّ الْعِيدَ قَدْ حَضَرَ فَكَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: «تَقُولُ اللهُ أَكْبَرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَدْعُو اللهَ، ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهِ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ، وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَدْعُو اللهَ، ثُمَّ تُكَبِّرُ، وَتَحْمَدُ اللهَ، وَتُثْنِي عَلَيْهِ وَتُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَدْعُو، ثُمَّ كَبِّرْ وَاقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، ثُمَّ كَبِّرْ وَارْكَعْ وَاسْجُدْ، ثُمَّ قُمْ فَاقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ، ثُمَّ كَبِّرْ، وَاحْمَدِ اللهَ، وَأَثْنِ عَلَيْهِ، وَصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَادْعُ ثُمَّ كَبِّرْ، وَاحْمَدِ اللهَ، وَأَثْنِ عَلَيْهِ، وَصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَارْكَعْ وَاسْجُدْ» قَالَ: فَقَالَ حُذَيْفَةُ، وَأَبُو مُوسَى: أَصَابَ
ترجمہ

ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ ولید بن عقبہ مسجد میں داخل ہوا جبکہ سیدنا ابن مسعود، سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہم مسجد کے صحن میں تھے۔ ولید نے کہا: عید آ چکی ہے، میں کیا کروں؟ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم اللہ اکبر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو اور اللہ سے دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو اور اللہ سے دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو اور دعا کرو، پھر تکبیر کہہ کر سورۃ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع اور سجدہ کرو۔ پھر کھڑے ہو کر سورۃ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو اور دعا کرو، پھر تکبیر کہو، اللہ کی حمد کرو، اس کی ثنا بیان کرو، نبی ﷺ پر درود بھیجو، اور رکوع و سجدہ کرو۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے ٹھیک کہا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9482
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 303، حدیث 9515