المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9468
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّ مِنَ الْجَفَاءِ أَرْبَعَةٌ: أَنْ يَسْمَعَ الْمُؤَذِّنَ يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَلَا يَقُولُ مِثْلَ مَا يَقُولُ، وَأَنْ يَمْسَحَ وَجْهَهُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ صَلَاتَهُ، وَأَنْ يَبُولَ قَائِمًا، وَأَنْ يُصَلِّيَ، وَلَيْسَ بَيْنَهُ، وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ شَيْءٌ يَسْتُرُهُ "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بے رخی (کی نشانیوں) میں سے چار باتیں ہیں: مؤذن کو یہ کہتے سننا: اللہ اکبر اللہ اکبر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اس جیسا نہ کہنا، اور نماز پوری کرنے سے پہلے اپنا چہرہ (ہاتھ سے) پونچھنا، اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنا، اور اس حال میں نماز پڑھنا کہ اس کے اور قبلے کے درمیان کوئی چیز نہ ہو جو اسے (لوگوں کے گزرنے سے) روکے۔“