المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9431
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَ: " إِذَا رَأَى الشَّيْطَانُ ابْنَ آدَمَ سَاجِدًا صَاحَ، وَقَالَ: يَا وَيْلَهُ، وَيْلٌ لِلشَّيْطَانِ، أَمَرَ اللهُ ابْنَ آدَمَ أَنْ يَسْجُدَ وَلَهُ الْجَنَّةُ فَأَطَاعَ، وَأَمَرَنِي أَنْ أسْجُدَ فَعَصَيْتُ وَلِيَ النَّارُ "ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب شیطان ابن آدم کو سجدہ کرتے دیکھتا ہے تو چیخ اٹھتا ہے اور کہتا ہے: ہائے افسوس، شیطان کے لیے ہلاکت ہے! اللہ نے ابن آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تو اس کے لیے جنت ہے اور اس نے اطاعت کی، اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا تو میں نے نافرمانی کی اور میرے لیے جہنم ہے۔“