المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9371
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُهُ، وَكَانَ يَبِيتُ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ ابْنِ مَسْعُودٍ: مَتَى كَانَ عَبْدُ اللهِ يُوتِرُ؟ قَالَ: «كَانَ يُوتِرُ حِينَ يَبْقَى عَلَيْهِ مِنَ اللَّيْلِ مِثْلُ مَا ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ حِينَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ»ترجمہ
ابراہیم بیان کرتے ہیں: میں نے علقمہ سے پوچھا - وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس رات گزارا کرتے تھے - کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ وتر کب پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: ”وہ اس وقت وتر پڑھتے جب رات کا اتنا حصہ باقی رہ جاتا جتنا مغرب کی نماز کے وقت سے گزر چکا ہوتا۔“