المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9339
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ جَعْفَرٍ الْجَزَرِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّ جُنْدُبًا، وَمَسْرُوقًا أَدْرَكَا رَكْعَةً مِنَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ أَحَدُهُمَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأَخِيرَتَيْنِ مَا فَاتَهُ مِنَ الْقِرَاءَةِ، وَلَمْ يَقْرَأِ الْآخَرُ فِي رَكْعَةٍ، فَسُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: «كِلَاهُمَا مُحْسِنٌ، وَإِنِّي أَصْنَعُ كَمَا صَنَعَ هَذَا الَّذِي قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ»ترجمہ
…جندب اور مسروق نے مغرب کی نماز کی ایک رکعت پائی، ان میں سے ایک نے آخری دو قضا رکعتوں میں وہ قرأت پڑھی جو ان سے فوت ہو گئی تھی، جبکہ دوسرے نے کسی رکعت میں قرأت نہیں کی۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”دونوں ہی اچھا کرنے والے ہیں، اور میں وہی کروں گا جو اس نے کیا جس نے دونوں رکعتوں میں قرأت کی۔“