حدیث نمبر: 9338
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ جُنْدُبًا، وَمَسْرُوقًا، أَدْرَكَا رَكْعَةً مِنَ الْمَغْرِبِ فَقَرَأَ جُنْدُبٌ، وَلَمْ يَقْرَأْ مَسْرُوقٌ خَلْفَ الْإِمَامِ، فَلَمَّا سَلَّمَ الْإِمَامُ قَامَا يَقْضِيَانِ، فَجَلَسَ مَسْرُوقٌ فِي الثَّانِيَةِ وَالثَّالِثَةِ، وَقَامَ جُنْدُبٌ فِي الثَّانِيَةِ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا انْصَرَفَا تَذَاكَرَا ذَلِكَ فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: " كُلٌّ قَدْ أَصَابَ - أَوْ قَالَ: كُلٌّ قَدْ أَحْسَنَ - وَنَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ "
ترجمہ

شعبی بیان کرتے ہیں: جندب اور مسروق نے مغرب کی نماز کی ایک رکعت پائی، جندب نے امام کے پیچھے بقیہ رکعتوں میں قرأت کی جبکہ مسروق نے قرأت نہیں کی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو دونوں قضا کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، مسروق دوسری اور تیسری قضا رکعت میں بیٹھے، جبکہ جندب دوسری رکعت میں کھڑے ہو گئے اور نہیں بیٹھے۔ جب دونوں فارغ ہوئے تو آپس میں اس کا تذکرہ کیا، پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”دونوں ہی نے درست کیا - یا فرمایا: دونوں نے اچھا کیا - اور ہم وہی کریں گے جو مسروق نے کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 9338
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 274، حدیث 9370