المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 8564–9729) باب: (احادیث 8564 تا 9729)
حدیث نمبر: 9322
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: دَخَلْتُ أنا وَابْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ، وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ فَرَكَعْنَا، ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى اسْتَوَيْنَا بِالصَّفِّ، فَلَمَّا فَرَغَ الْإِمَامُ قُمْتُ أَقْضِي، فَقَالَ: «قَدْ أَدْرَكْتَهُ»ترجمہ
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ امام رکوع میں تھے، تو ہم نے بھی رکوع کر لیا، پھر چلتے رہے یہاں تک کہ صف میں برابر ہو گئے۔ جب امام فارغ ہوا تو میں قضا کرنے کے لیے کھڑا ہوا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے اسے پا لیا ہے۔“